سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا فرانس میں نئے مرکز کے لیے خریدی گئی جگہ کا وزٹ

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض جو ان دنوں یورپ کے تنظیمی دورہ پر ہیں، نے مورخہ 12 دسمبر 2010 ء بروز اتوار کو منہاج القرآن گونساویل کے علاقائی صدر ارشد حسین کی دعوت پر منہاج القرآن کے نئے مرکز کے لئے خریدی گئی جگہ کا وزٹ کیا۔ شیخ زاہد فیاض کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ اور امیر یورپ علامہ حسن میر قادری بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن کے نئے مرکز پہنچنے پر جنرل سیکرٹری سرفراز ساہی، نائب صدر نجیب نذر، علی عثمان ، نسیم احمد اور شمریز احمد نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ وزٹ کے دوران ارشد حسین نے مرکز کی خریداری کے تمام مراحل پر بریفنگ دی۔ شیخ زاہد فیاض نے جگہ کی لوکیشن کو پسند کیا اور ا سکی ڈویلپمنٹ کے لئے ساتھیوں کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top