منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے زیراہتمام شہادت امام حسین کانفرنس آج بروز پیر بنگیال میرج میرپور میں ہو گی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس آج بروز پیر بعد از نماز مغرب بمقام بنگیال میرج ہال نزد کشمیر پریس کلب میرپور میں منعقد ہو گی۔ خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ پروفیسر رانا محمد ادریس قادری فرمائیں گے۔ کانفرنس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ کریں گے۔ مہمانان خصوصی میں سید غلام رضا نقوی (ممبر کشمیر کونسل، چیئرمین آئی ڈی پی آزاد کشمیر)، علامہ صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی (صدر منہاج القرآن علماء کونسل میرپور)، ڈاکٹر امجد حسین چودھری (آرتھو پیڈک سرجن DHQ بھمبر و صدر تحریک منہاج القرآن بھمبر ) ہوں گے۔ مہمانان گرامی میں انجینئر محمد شبیر مرزا (رجسٹرار میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، سید محمود حسین شاہ بخاری (نائب صدر تحریک اسلامی پاکستان)، ڈاکٹر لیاقت علی چودھری (ڈی آئی جی میرپور ڈویژن)، سید عابد حسین شاہ (صدر کشمیر پریس کلب میرپور)، ڈاکٹر محمد جاوید چوہدری (سرجیکل سپیشلسٹ میرپور) ہوں گے۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ تمام عاشقان امام حسین علیہ السلام کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top