نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام فیصل آباد میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فیصل آباد میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء کر دیا گیا ہے جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی میاں عبدالقادر قادری نگران حلقات درود و فکر اور میاں کاشف صدر یوتھ لیگ فیصل آباد نے بھی شرکت کی۔
مذکورہ کورس میں تدریس کے فرائض سرانجام دینے کے لیے معلمین و معلمات کے لیے باقاعدہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سادات پپلک سکول فیصل آباد میں دو روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات محترمہ سیدہ اختر کلثوم کے زیر نگرانی 4 تا 5 دسمبر 2010ء منعقد کیاگیا جبکہ منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ برائے معلمین 12 دسمبر 2010ء کو سٹی آفس فیصل آباد میں منعقد کیا گیا۔
مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی نے شرکاء کو نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام جاری ہونے والے آئیں دین سیکھیں کورس پر تعارفی لیکچر دیا۔ شرکاء نے آئیں دین سیکھیں کورس اور محمد شریف کمالوی کے طریقہ تدریس کو بہت پسند کیا۔ محمد شریف کمالوی نے تمام معلمین و معلمات کو طریقہ تدریس پر لیکچر بھی دیا۔ جس میں انہوں نے نصاب تربیت کی تدریس کا آسان فہم طریقہ کار بھی بتایا۔ کیمپ کو میاں عبدالقادر قادری نگران حلقات درود و فکر اور میاں کاشف صدر یوتھ لیگ نے بھی لیکچر دیا۔
آئیں دین سیکھیں کورس کا بنیادی مقصد لوگوں کو درست لہجے کے ساتھ نماز، قرآن اور حدیث پڑھانا ہے اور اس کورس کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ کیمپ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تبصرہ