الہ آباد ٹھینگ موڑ ضلع قصور میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیم سازی

تحریک منہاج القرآن کی یونین کونسل تک تنظیم سازی مہم کے سلسلہ میں ضلع قصور کے نواحی شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں بھی تحریک منہاج القرآن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 19 دسمبر 2010ء کو منہاج القرآن الہ آباد کے قیام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ کی تنظیم سازی کے لیے اجلاس ولی کلاتھ ہاوس میں ہوا، جس کی صدارت سنئیر نائب ناظم پنجاب سردار عمر دراز خان نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن آلہ آباد ٹھینگ موڑ کے نو منتخب عہدیداروں کے علاوہ کارکنوں نے شرکت کی۔ متفقہ رائے کے بعد منہاج القرآن الہ آباد کے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا، ان کے نام یہ ہیں۔

  • صدر ڈاکٹر محمد ناصر شکیل
  • نائب صدر محمدسعید
  • ناظم شیخ ظفر اقبال جنید
  • ناظم دعوت قاری طارق علی
  • ناظم تربیت شوکت علی
  • ناظم مالیات محمد عاطف
  • ناظم ویلفئیر صابر علی
  • ناظم نشرواشاعت محمد نواز شریف
  • ناظم ممبر شپ شیخ وارث رضا
  • ناظم تعلقات عامہ محمد عاشق

اجلاس میں نو منتخب عہدیداروں نے حلف وفاداری بھی اٹھایا۔ جس میں تمام عہدیداروں نے تحریک منہاج القرآن کے دستور العمل کے مطابق کام کرنے کا عہد بھی کیا۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top