منہاج القرآن یورپین کونسل کا سال 2011ء کا پہلا اجلاس ڈنمارک میں ہوگا

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن یورپین کونسل کا سال 2011ء کا پہلا سالانہ اجلاس ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں 7 سے 9 جنوری تک ڈنمارک سنٹر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں فرانس سے امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر ویلفیئر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد، اٹلی سے صدر منہاج مصالحتی کونسل سید محمد ارشد شاہ، سپین سے منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو برائے یورپ کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، ناروے سے صدر منہاج یورپین کونسل چودھری اعجاز احمد وڑائچ، ناظم یورپین کونسل بلال اپل، آسٹریا سے نائب ناظم یورپین کونسل محمد نعیم رضا، منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو برائے یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کے علاوہ دیگر نمائندگان شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top