علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری مصر کے تدریسی دورہ کے بعد واپس فرانس پہنچ گئے

فرانس (اے کے راؤ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری مورخہ 04 جنوری 2011ء کو الازہر یونیورسٹی مصر سے تدریسی کورس مکمل کرنے کے بعد چالیس دیگال ایئر پورٹ فرانس پہنچے۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری کے فرانس پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، چودھری محمد اعظم، محمد نعیم چودھری، حاجی طارق، اور پریس سیکرٹر ی عدنان شفقت کے علاوہ دیگر تنظیمی ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو تاریخی اور اسلامی یونیورسٹی جامعۃ الازہر مصر سے تدریسی کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے بتایا کہ ان کا دورہ مصر بہت کامیاب رہا جہاں حصول علم کے ساتھ انہوں نے وہاں کے تاریخی اور اسلامی مقامات کا وزٹ بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top