منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے پہلے اجلاس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی شرکت

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے قیام کے بعد پہلا اجلاس مورخہ 04 جنوری 2011ء کو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں محمد نعیم چودھری صدر، سینئر نائب صدر طارق جاوید اور ناظم مالیات عامر جواد بٹ نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میٹنگ کے شرکاء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ورکنگ پلان اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

رپورٹ ( اے کے راؤ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top