شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سفاکانہ واردات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا امن تباہ ہوگیا ہے، کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں۔ عوام کو انصاف دینے والوں کا گھر محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔ حکومت قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ بے حسی کی انتہاء کو چھو رہا ہے۔ امن و مان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج شدید متاثر ہوا ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہو نگے اور اس حوالے سے قانون سازی ہونا چاہیے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کڑی سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top