مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا دوروزہ اجلاس طلب، ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے

تعلیمی اداروں کی نجکاری، فیسوں میں اضافہ، کالجز میں بورڈ آف گورنرز کا قیام، تعلیمی اداروں سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ اور طلبہ میں شعوری بیداری کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) نے 15، 16 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا دو روزہ اجلاس بلالیا ہے۔ جس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، آزاد کشمیر، خیبر پختون خواہ، گلگت، بلتستان کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ممبران سٹوڈنٹس پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین کریں گے۔ سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کے اس اہم اجلاس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے براہ راست ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top