محمد اکرم باجوہ کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

چیئرمین جذبہ فورم ڈنمارک چودھری لیاقت علی نے مورخہ 11  جنوری 2011ء  بروز منگل کو جذبہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر آسٹریا محمد اکرم باجوہ کے اعزاز میں کوپن ہیگن میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ محمد اکرم باجوہ جو ان دنوں منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کے سلسلہ میں ڈنمارک آئے ہوئے ہیں۔ ڈنر میں ریزیڈنٹ ایڈیٹر جذبہ فرانس راؤ خلیل احمد، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد جاوید اعوان، جنرل سیکرٹری منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن سید جمیل شاہ، محمد عابد اور ظہیر انجم نے بھی خصوصی شرکت کی۔

چودھری لیاقت علی نے ڈنر کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد اکرم باجوہ کی تنظیمی اور پروفیشنل ذمہ داریوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے اپنی جدوجہد کا جو پلیٹ فارم چنا ہے وہ بہت اچھا ہے جو کہ پوری دنیا میں امن و سلامتی کا پیغام دے رہا ہے ۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس عظیم کارواں کو بڑے ہی احسن انداز میں اپنی منزل کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ ڈنر کے اختتام پر سید محمد جمیل شاہ نے دعائے خیر کی اور میزبان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top