منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے نائب صدر علامہ صاحبزادہ احمد رضا لطیف نوشاہی انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور علماء کونسل کے مرکزی ناظم سید فرحت حسین شاہ نے منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے نائب صدر علامہ صاحبزادہ احمد رضا لطیف نوشاہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی عمر 38 سال تھی اور ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول تھے اور ان کی زندگی دعوت دین کیلئے وقف تھی۔ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ انفاق ان کی شخصیت کی پہچان تھی اور وہ نوشاہی فاؤنڈیشن کے بانی سرپرست بھی تھے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ عبد المجید سیالوی، مرزا محمد حنیف صابری، حاجی عبد الخالق اور پیر نیاز احمد صابری نے بھی مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top