منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق انتقال کر گئے

منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق 21 جنوری 2011 کو جھنگ میں انتقال کر گئے۔ آپ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ 22 جنوری 2011ء کو جھنگ شہر میں ادا کی جائے گی۔ پروفیسر ایس ایم شیفق طویل عرصہ سے منہاج یونیورسٹی میں ڈائریکٹر سپورٹس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے وجہ سے وہ لاہور سے اپنے آبائی گھر جھنگ قیام پزیر تھے، جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

آپ کے انتقال پر نائب امیر تحریک و کالج آف شریعہ کے پرنسپل بریگیڈئر (ر) محمد اقبال خان، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم شیخ زاہد فیاض، وائس پرنسپل cosis ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری، کوآرڈینیٹر ایڈمن کالج آف شریعہ میاں محمد عباس نقشبندی اور کالج آف شریعہ کے تمام اساتذہ کرام اور طلبہ نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم شفیق نے منہاج یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور مختلف سپورٹس ایونٹس کو آرگنائز کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top