منہاج یورپین کونسل کا پروفیسر ایس ایم شفیق کی وفات پر اظہار افسوس

پیرس (میڈیا کوآرڈینیشن بیورو) منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے مورخہ 24 جنوری 2011ء کو منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، صدر میڈیا راؤ خلیل احمد، سیکرٹری میڈیا نوید احمد اندلسی، صدر پیس اینڈ انٹی گریشن سید ارشد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری سید جمیل شاہ اور سیکرٹری کوآرڈینیٹر محمد ظہیر انجم نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور منہاج یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور مختلف سپورٹس ایونٹس کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top