ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا معروف نعت گو شاعر مظفر وارثی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف نعت گو شاعر مظفر وارثی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نیک، صالح اور متقی انسان تھے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن دانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ، رانا محمد ادریس، انوار اختر ایڈووکیٹ، ارشاد احمد طاہر اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے بھی مظفر وارثی کے وصال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top