تحریک منہاج القرآن کی 27ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوگی

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے
عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں تحریک منہاج القرآن کا کردار پورے عالم اسلام میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے

تحریک منہاج القرآن کی 27ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ہوگی کیونکہ مینار پاکستان اور عالمی میلاد کانفرنس ایک دوسرے کی پہچان ہیں۔ عالم اسلام کی سب سے بڑی میلاد کانفرنس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے لاکھوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 1000 بکرے قربان کر کے ضیافت میلاد کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ رانا محمد ادریس اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض بھی موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ پورے عالم اسلام میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا معتبر حوالہ ہے جو آنے والی صدیوں میں اپنے تحقیقی کام کے باعث ہمیشہ معتبر رہے گا۔ قبل ازیں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے 50 سے زائد کمیٹیوں کے سربراہان سے رپورٹ لی اور انہیں مختلف امور پر رہنمائی دی۔ انہوں نے کہا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں لاکھوں عاشقان مصطفےٰ جمع ہو کر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیں گے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ان کا ایمان ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top