تحریک منہاج القرآن کا میلاد مارچ 6 فروری کو اسمبلی ہال تا داتا صاحب ہو گا

لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں ہونے والے مارچ میں لاکھوں عشاق شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن لاہور محبت و ادب رسول صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور استقبال ربیع الاول کیلئے 6 فروری کو اسمبلی ہال تا داتا دربار میلاد مارچ کرے گی۔ جسمیں ہزاروں عشاق مصطفےٰ شرکت کر کے سرور کونین صلی الہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی و الہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں میلاد مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کو دو روز کے اند ر رپورٹ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر لاہور ارشاد احمد طاہر نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد مسلمانوں کیلئے خوشی اور مسرت کا عظیم پیغام لے کر آتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے فروغ عشق مصطفیٰ صلی الہ علیہ وآلہ وسلم میں جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخی نوعیت کا ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی پوری زندگی عشق و اتباع رسول صلی الہ علیہ وآلہ وسلم کے شعور کو عام کرنے کیلئے وقف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مارچ لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ہو گا اور تینوں شہروں میں مجموعی طور پر لاکھوں عشاقان رسول صلی الہ علیہ وآلہ وسلم اسمیں شرکت کریں گے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top