تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے : عبد الغفار مصطفوی
یکساں نصاب تعلیم سے قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سیمینار سے خطاب
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی تبدیلی کی تحریکوں میں طلبہ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اسی لیے اس طبقے کی سوچ کو منتشر کرنے کیلئے حکومتیں اکثر منفی ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اس وقت بے حیائی اور اخلاقی بے راہ روی کو عام کرکے طلبہ کو اسلامی فکر سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ طلبہ کسی فکری اور نظریاتی ایجنڈے پر متحد نہ ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں طلبہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں نصاب تعلیم اس ملک کی نظریاتی تشخص کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں کئی اقسام کا نصاب تشکیل دے کر طلبہ کی سوچ کو کئی اکائیوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں نصاب تعلیم سے ہی قوموں کی فکر میں یکسانیت پیدا ہوتی ہے سیمینار سے ضمیر مصطفوی اور تجمل حسین نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ