ایم ایس ایم میرپور ربیع الاول پر استقبالی جلوس نکالے گی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM میر پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس 4 فروری 2011ء بروز جمعۃالمبارک کو بعد از نماز مغرب دفتر تحریک منہاج القرآن نزد میگا مارٹ سے چوک شہیداں تک نکالا جائے گا۔ جلوس کی قیادت ناظم کشمیر حافظ احسان الحق اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل میرپور صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی کریں گے۔ میلاد کے اس جلوس میں طلبہ، نوجوانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ تمام عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس کاروان عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شامل ہو کر محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ثبوت دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top