ایشیائی ممالک پر مشتمل 'منہاج ایشین کونسل‘ قائم کر دی گئی

پاکستان (محمد وسیم افضل قادری) صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورہ کے دوران وہاں کے معروضی حالات کے پیش نظر یورپین کونسل کی طرز پر (جاپان، کوریا، ہانگ کانگ، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، چین، روس کے ممالک پر مشتمل) ایشین کونسل کے قیام کی ضرورت محسوس کی اور تنظیمات سے کہا کہ وہ ایشین کونسل کے قیام کے لئے اپنے ممالک سے افراد کی نامزدگی کریں تاکہ تنظیمات کی سفارشات کی روشنی میں مرکز ایشین کونسل کے قیام اور اس کے عہدیداران کا فیصلہ کرے۔

مختلف ممالک نے اپنے اپنے ملک سے ایشین کونسل میں نامزدگی کے لئے افراد کے نام مرکز کو بھجوائے، مرکز نے تنظیمات کی طرف سے بھجوائے جانے والے ناموں کا جائزہ لینے کے بعد مورخہ 12 جنوری 2011ء کو ایشین کونسل کے قیام کی منظوری دی اور سال 12-2011 کے لئے ایشین کونسل کی باڈی نامزد کر دی گئی۔ منہاج ایشین کونسل کے نامزد عہدیداران میں کوریا سے محمد جمیل چودھری کو امیر، جاپان سے علی عمران کو صدر، ملائیشیا سے محمد سلیم قادری کو نائب صدر، ہانگ کانگ سے امجد نیاز کو ناظم جبکہ جاپان سے حافظ محمد ایوب بٹ کو نائب ناظم نامزد کیاگیا۔

منہاج ایشین کونسل کے قیام اور نو منتخب عہدیداروں کو ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشن جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے خصوصی مبارکباد دی اور اپنے تہیناتی پیغام میں منہاج ایشین کونسل کی نو منتخب باڈی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top