منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سج دھج سے منانے کی تیاریاں مکمل

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارک کو عالمی جشن کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے اس یوم کو پوری شان و شوکت اور سج دھج سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ منہاج القرآن فرانس کے ذرائع کے مطابق میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عظیم الشان طریقہ سے منانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی پروگرام فرانس کے مین مرکز لاگرنیو میں مورخہ 14 فروری بروز سوموار کو منعقد ہو گا جس میں مرکزی خطاب امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری کا ہوگا۔ پروگرام میں فرانس بھر سے علماء ومشائخ اور نعت خواں شرکت کریں گے اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گلدستے پیش کئے جائیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لئے لنگر کا بھی اہتمام ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top