منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

ناروے (حافظ صداقت علی) منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے زیراہتمام مورخہ 05  فروری بروز ہفتہ کو ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ عمران الٰہی نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ اس کے بعد انفرادی طور پر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود پیش کیا گیا۔ درود پاک کے ورد کے بعد محفل نعت کا آغاز ہوا جس میں عطاء المصطفی، عاطف رؤف (منہاج یوتھ لیگ)، اور مام مسلم سنٹر فیورست علامہ قاری اسرار احمد نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دورد وسلام پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ حافظ صداقت علی قادری  نے ختم شریف پڑھا اور دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top