منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوری کا اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 05  فروری 2011ء بروز ہفتہ کو حاجی ارشد محمود کی صدارت میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عابد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد عتیق قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت ونعت کے بعد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تنظیمی و تربیتی ہدایات پر مشتمل خطاب دکھایا گیا۔

اجلاس میں 20  فروری 2011ء  کو منعقد ہونے والی سالانہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن سپین کے زیراہتمام بادالونا، اوسپتالیت، طرطوسہ اور لوگرونیو میں ہونے والی محافل کے بارے میں لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ شوریٰ کے اجلاس میں منہاج القرآن سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ اور ناظم نوید احمد اندلسی نے ایگزیکٹو کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کو اراکین شوریٰ نے سراہا۔ صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود نے تمام اراکین شوریٰ اور ممبران ایگزیکٹو کو شوریٰ کے کامیاب اجلاس اور میلاد کانفرنس کے انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے امیرعلامہ عبدالرشید شریفی نے دعا کی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top