منہاج القرآن میر پور کی عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 15 فروری کو ہوگی

تحریک منہاج القرآن میر پور کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 15 فروری 2011ء (11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب) بروز منگل بعد از نماز عشاء منعقد ہوگی۔ پروگرام بنگیال میرج ہال نزد پریس کلب میرپور میں ہوگا۔ پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ نعت خواں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگارہ میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کریں گے۔ اس مبارک موقع پر شاندار ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے پروگرام کے اختتام پر ہدیہ درود و سلام پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top