معاشرتی مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کیلئے منہاج مصالحتی کونسل اہم کردار ادا کر رہی ہے: اعجاز وڑائچ

حقوق العباد اسلام میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
منہاج مصالحتی کونسل معاشرہ کی اصلاح اور مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ سہیل احمد رضا
منہاج مصالحتی کونسل کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ سے مقررین کا خطاب

منہاج مصالحتی کونسل کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مصالحتی کونسل ناروے کے ایم ڈی اعجاز احمد وڑائچ نے کہا کہ معاشرے کے مجبور افراد کی داد رسی اور معاشرتی مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کیلئے منہاج مصالحتی کونسل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب کے تمام شہروں میں اس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر اسلام کے معاشرتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کر رہی ہے۔ حقوق العباد اسلام میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ منہاج مصالحتی کونسل پاکستان میں معاشرتی بگاڑ کی اصلاح اور غریب عوام کے حقوق کیلئے مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر فارن افیئرز راجہ جمیل اجمل نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر معاشرے کے استحصال زدہ افراد کا وقار بحال کرنے کی جدوجہد کی تحریک ہے۔ وائس چیئرمین مصالحتی کونسل ناروے زعیم شوکت نے کہا کہ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے مصالحتی کونسل موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر مصالحتی کونسل سہیل احمد رضانے کہا کہ منہاج مصالحتی کونسل معاشرہ کی اصلاح اور مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج مصالحتی کونسل لاہور کے کوآرڈینیٹر چوہدری افضل گجر،گوجرانوالہ کے زاہد الیاس مہر،گجرات کے میاں قمر محمود، جہلم کے کنور سعید راؤ اور میاں افتخار ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top