لاہور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے 10 ہزار طلبہ عالمی میلاد کانفرنس میں شریک ہوں گے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین نے گزشتہ روز موومنٹ کی مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے 10 ہزار طلبہ تحریک منہاج القرآن کے تحت ہونے والی عالم اسلام کی سب سے بڑی 27ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل موومنٹ عبدالغفار، ضمیر مصطفوی اور محمد عمیر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی جان ہے اور میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا اظہار محبت ہے۔ مرکزی سیکرٹری انفارمیشن ضمیر مصطفوی نے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے طلبہ کیلئے انفارمیشن کیمپس، اور وابستگی کیمپس بھی لگائے جائیں گے جس میں آنے والے ہزاروں طلبہ کو وابستہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور اس کے مضافات سے ہزاروں طلبہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہونے والی 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 ہزار مصطفوی طلبہ سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top