دارلعلوم محمدیہ غوثیہ گلزار حبیب میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM کی تنظیم سازی

دارلعلوم محمدیہ غوثیہ گلزارِ حبیب میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔ تنظیم سازی کی تقریب مرکزی سیکرٹیریٹ الحیات منزل میرپور میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ناظم تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر حافظ احسان الحق نے کی۔ ہارون الیاس MSM دارلعلوم گلزار حبیب کے صدر منتخب ہوئے۔ جبکہ ربنواز قادری نائب صدر، مجیب الرحمن جنرل سیکرٹری، شاہد حسین سیکرٹری انفارمیشن، محمد نعیم سیکرٹری حلقہ درور، نزاکت رفیق سیکرٹری ممبرشپ، نوید انجم سیکرٹری دعوت اور ضیافت حسین سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔ ساجد محمود قادری صدر MSM میرپور اور حافظ عمیر احمد قادری صدر MSM میرپور یونیورسٹی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر رکھیں۔ تعلیمی میدان میں آپ کی شاندار کامیابی آپ کو منزل تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سیرت کوبھی پاکیزہ رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر چیلنجز اور مشکلات کے باوجود مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM طلباء میں مثبت سوچ کو پروان چڑھا رہی ہے۔ بہت جلد ان شاء اللہ یہ سوچ بڑی خوشگوار تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ولولہ انگیز اور انقلابی قیادت میں MSM نے طلبہ کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو بیک وقت طلبہ میں تعلیمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز معاشرے میں امن، محبت، تشکیل کردار، خدمت انسانیت اور تعمیر وطن کیلئے مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ MSM نے طلبہ میں علمی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ملک کے طول وعرض میں آڈیو، وڈیو سی ڈیز اور کتب کی لائبریریاں قائم کر رکھی ہیں۔ جن سے ہزاروں طلبہ روزانہ مستفید ہوتے ہیں۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا دست وبازو بن کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام علم و امن اور محبت گھر گھر پہنچایئں تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top