منہاج القرآن چیچہ وطنی کا 60 واں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کا 60 واں ماہا نہ درس عرفان القران 17 فروری 2011ء کو منعقد ہوا۔ معزز مہمانوں میں مفتی ظہیر احمد بابرخطیب نورالمساجد، رائے مرتضے اقبال ایڈوکیٹ، بابا ظہورالرحمان، رانا عبدالطیف سرپرست و سعید اختر رانا صدر پریس کلب، ایس اے ساجد سابق صدر پریس کلب، مولانا غلام نبی معصومی، مولانا محمد رمضان رضا اور حاجی لیاقت علی منشا شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت قاری محمد ندیم قادری نے حاصل کی۔ قاری ریحان علی قادری، محسن علی ہاشمی صدر منہاج یوتھ لیگ، اخلاق حسین چشتی، صداقت علی ساقی، قاری علم دین قادری، اورمحمدشاہد اجمیری نے نعت مبارکہ پیش کی۔

نائب ناظم دعوت منہاج القرآن لاہور علامہ محمدرضا قادری نے پروگرام میں’’عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے موضوع پرخطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادب و محبت اور اتباع مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم، تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم واہلبیت اطہار رضی اللہ عنہم نے نہایت احسن طریقوں پرعمل کر کے دکھایا۔ ان عظیم ہستیوں کو ماننے کا دعوی کرنے والے ان کے طریقوں اور فرمودات پر بھی عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے ایام میں خوشی منانا اور شکر الہی بجا لانا مقبولان الہی کا طریقہ ہے۔ جشن میلاد مناتے ہوئے طہارت و نفاست کا بھی خیال رکھنا چائیے۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانا، شرعی، روحانی، تبلیغی، تاریخی، ثقافتی، اور تربیتی پہلوں سے ایک ایمان افروز اور باعث خیر و برکت عمل ہے۔ ہمارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری کا دن عظیم ترین نعمت و رحمت ہے کیوں کہ اسے خود اللہ تعالی نے نعمت قرار دیا ہے۔ محفل میلاد سے بچوں میں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا جذبہ بیدار اور پختہ ہوتا ہے عید میلاد پر عقیدت اور ذوق وشوق سے خوشیاں منانے والوں کی جزا یہ ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے فضل و کرم سے جنت النعیم میں داخل فرمائے گا۔

علامہ محمد رضا قادری نے مقامی تنظیم کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کے پانچ سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحریک کے کارکنان کو استقامت اور مزید کامیابیوں، دعا اور حلقات درود شریف کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔

آخر پر حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی 63 عرفان القرآن کے تحائف تقسیم ہوئے۔ 40 قرآن پاک مرد حضرات میں اور 23 قرآن پاک خواتین میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر معزز مہمان مرزا محمد اقبال نے حاضرین میں انعامات تقسیم کئے۔

پروگرامی میں نقابت کے فرائض مرزا محمد فاروق قادری ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل چیچاوطنی اور محمد نعیم فرید چشتی نے سرانجام دئیے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top