منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے اہل ایمان کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ہو

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں ماہ ربیع الاول کو آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام رحمت کو عام کرنے کے مقصد سے مناتی ہے۔ منہاج القرآن آسٹریا تمام اہل ایمان کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر مباکباد پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے عید میلاد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویانا میں منہاج القرآن سنٹر میں مورخہ 26 فروری بروز پیر کو عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہوگی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد عزیز علامہ حسن میر قادری خصوصی خطاب کے لئے پیرس سے تشریف لائیں گے۔ اس موقع پر شرکائے کانفرنس میں ایک خوش نصیب کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا جبکہ خواتین کے لئے باپردہ شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر میلاد ڈنر پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top