شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہیتھرو ائرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 15 فروری 2011ء بروز منگل کو میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے۔ اپنے محبوب قائد کے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے عہدیداران، رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔

لندن پہنچنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے رحمت و برکت کا مہینہ ہے کیونکہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اس کائنات میں تشریف لانا بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے اور اس احسان کا شکر رہتی دنیا تک ادا نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا مرکز و محور بنانا چاہیئے کیونکہ ان کا پیغام امن و محبت کا ہے ۔

شیخ الاسلام آج شام ادارہ منہاج القرآن رامفورڈ روڈ لندن میں ایک عالی شان میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ان کا یہ خطاب پاکستان میں ہر سال ہونے والی تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ مرکزی عالمی میلاد کانفرنس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

رپورٹ : آفتاب بیگ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top