تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد النبی (ص) اور جلوس

مورخہ: 01 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے موقع پر یکم ربیع الاول تا 11 ربیع الاول میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں جلوس نکالے گئے۔ جس میں تحصیل ڈسکہ کے ناظم تربیت افضال احمد چیمہ کی زیر نگرانی چلنے والے سکول سر بلند کیپمس ڈسکہ کے طلبہ اور دیگر عشاق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران تمام شرکاء نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں جھنڈے ، جھنڈیاں، اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، درود پاک، نعلین پاک اور گنبد خضریٰ کے پوسٹرز اور خوبصورت مشعلیں اٹھا رکھی تھیں۔

فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کوشاں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنڈال کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا جب کہ حاضرین محفل نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، درود پاک، نعلین پاک اور گنبد خضریٰ کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top