منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی60 ویں سالگرہ کی تقریب منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام 20 فروری کو ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ نے کی۔ چوہدری بابرعلی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان، اشتیاق حنیف مغل سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان، قاضی فیض الاسلام مرکزی سیکرٹری اطلاعات، چوہدری محمد منیر ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ معزز مہمانوں میں شامل تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ، کاشف عمر مصطفوی ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ، راشد محمود باجوہ تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ، حکیم حنیف القادری علما ء کونسل، حافظ شاہد سہیل ضلعی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم سیالکوٹ، عامر یوسف بٹ تحصیلی صدر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ، محمد یونس القادری، طاہر خاں دورانی، محمد امین بٹ اور تمام فورمز کے ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہوا۔ امجد علی بلالی برادران لاہور، محمد لقمان قادری اور اسد علی قادری سمیت دیگر ثناء خواں حضرات نے نعتیہ کلام پیش کئے۔ تقریب میں تحریکی ترانوں کے علاوہ مجدد رواں صدی پر بنائی گئی ڈاکو منٹری بھی بذریعہ پروجیکٹر دکھائی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

تقریب سے چوہدری بابر علی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان، اشتیاق حنیف مغل سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان، قاضی فیض الاسلام مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ، چوہدری محمد منیر ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ، ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ، راشد محمود باجوہ صدر تحریک منہاج القرآن، حکیم حنیف القادری علماء کونسل اور دیگر قائدین نے بھی اظہار خیال کیا۔

تقریب میں تمام فورمز کے قائدین نے سالگرہ کا کیک باری باری کاٹا اور تمام حاضرین میں سالگرہ کا کیک بھی تقسیم کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں تمام حاضرین کے لئے کھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

رپورٹ : بلال علی قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top