منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شب التجاء

سال 2011 ء کے آغاز پر جہاں لاکھوں نوجوانوں نے نئے سال کا آغاز کئی غیر اخلاقی رسومات سے کیا وہیں منہاج القرآن یوتھ لیگ نے نوجوانوں کے لئے اس رات ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ پر شب التجاء کے نام سے محفل نعت کا اہتمام کیا جس کی صدارت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ محمد سلیم بٹ نے کی۔ دیگر مہمان گرامی میں اشتیاق حنیف مغل سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان، چوہدری ظہیر عباس گجر سابقہ سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان، خواجہ الطاف محی الدین قادری ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل سیالکوٹ، ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ، راشد محمود باجوہ ناظم تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ اور یونس القادری سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن شامل تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآ ن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری غلام مرتضی نے حاصل کی۔ تلاوت کے بعد مقامی نعت خواں عرفان الحق، محمد لقمان قادری اور قاری سرور شہباز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ان کے بعد لاہور سے تشریف لانے والے مہمان نعت خواں امجد علی بلالی برادران نے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ شب التجاء میں شیخ الاسلام کا خصوصی خطاب بھی بذریعہ پروجیکٹر دیکھایا گیا۔ شب التجا ء کا اختتام علامہ شمیم سرور قادری (شاگرد رشید شیخ الاسلام ) کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔ پروگرام کے آخر پر بذریعہ قرعہ اندازی حاضرین میں عرفان القرآن کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔

رپورٹ: بلال علی قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top