تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف گوجر خان میں میلاد کا جلوس

تحریک منہاج القرآن بھنگالی شریف گوجر خان کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 12 ربیع الاول کا جلوس 16 فروری 2011ء کو نکالا گیا۔ شرکاء جلوس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، جنہوں نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے پوسٹر، سبز جھنڈے، جھنڈیاں اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ میلاد کے اس سالانہ جلوس کی قیادت سید فضل حسین شاہ نے کی۔ منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے تحصیلی صدر چوہدی محمد اسحاق نے جلوس کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے جلوس کے مختلف راستوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں لگائیں اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ جلوس کے شرکاء درود پاک کا ورد کرتے رہے۔

جلوس گاؤں کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا روضہ مبارک پر اختتام پزیر ہوا۔ اس دوران قاضی شفقت، قاضی رفیق الاسلام، جابر غفور، چوہدری محمد ضیاء، امتیاز احمد قادری اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے دیگر کارکنان نے ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔ جلوس جب بھنگالی پہنچا تو سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے شرکاء کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن یوسی جھونگل کے ناظم چوہدری حسین احمد اور ان کی ٹیم نے بھی جلوس کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top