امیگریشن کمشنر بارسلونا کی منہاج اسلامک سنٹر آمد

امیگریشن کمشنر برائے بارسلونا Daniel Torres نے مورخہ 22 فروری 2011ء بروز منگل کو منہاج اسلامک سنٹر بار سلونا کا دورہ کیا اور بارسلونا کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔

امیگریشن کمشنر بارسلونا کے ساتھ ان کے معاون Nestor بھی موجود تھے۔ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے محمد اقبال چودھری (صدر مصالحتی کونسل)، نوید احمد اندلسی (ناظم)، چودھری پرویز اختر (صدر ویلفیئر)، محمد نواز قادری (فنانس سیکرٹری) اور منہاج ویمن لیگ سپین کی عہدیداران موجود تھیں۔ منہاج لائبریری بارسلونا میں میٹنگ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مختلف قانونی و سماجی مسائل پر گفتگو ہوئی، کمشنر امیگریشن نے بتایا کہ بلدیہ بارسلونا کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2012 میں بارسلونا شہر میں مقامی لوگوں کے بعد سب سے زیادہ آبادی پاکستانی کمیونٹی کی ہوگی اور بلدیہ بارسلونا کی طرف سے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی امیگریشن کے لئے منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے پاکستان کمیونٹی کے زیر التواء مسائل کو جلدازجلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top