پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی حکومت کی ڈرامہ مہم کا حصہ ہے تسلیم نہیں کرتے

مورخہ: 04 مارچ 2011ء

آج ملک گیر عوامی احتجاج ہوگا جسمیں ہر جگہ ہزاروں خواتین و مرد شرکت کریں گے
مسجد شہداء تا پنجاب اسمبلی عوامی احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے

حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے میں 50فیصد کمی کرنے کا اعلان عوام سے مذاق کے مترادف ہے۔ موجودہ حکومت مسلسل ایسی روش پر قائم ہے جس سے عوام براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں موجودہ کمی حکومت کی ڈرامہ مہم کا حصہ ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے اس لیے آج پورے ملک میں عوامی احتجاج ہوگا جسمیں ہر جگہ ہزاروں افراد شرکت کریں گے اور مسجد شہداء تا پنجاب اسمبلی چوک عوامی احتجاج شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمدعباسی نے سینٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے دعویدار غریبوں کو زندہ درگور کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اراکین اسمبلی خود عیاشانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ عوام مہنگائی کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور بنا دیئے گئے ہیں اسلئے تحریک منہاج القرآن عوامی احتجاج کے ذریعے عوام کے شعور پر پڑے قفل توڑنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج زندہ دلان لاہور مال روڈ پر اور راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بسنے والے ہزاروں افراد سڑکوں پر آ کر حکومت کو بتا دیں گے کہ اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ان کے اقتدار کے دنوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے
(مورخہ 5 مارچ 2011ء بروز ہفتہ بوقت 3:00 بجے سہ پہر)

1۔ لاہور (مسجد شہداء تا اسمبلی ہال)

زیر قیادت محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، محترم انوار اختر ایڈووکیٹ، محترم ارشاد احمد طاہر، محترم میاں افتخار احمد، محترم حافظ وقار

2۔ راولپنڈی (کمیٹی چوک)

زیر قیادت محترم انار خان گوندل، محترم فخر زمان عادل، محترم راجہ سعید، محترم کامران متین، محترم مشتاق نور مغل ایڈووکیٹ

3۔ کراچی (فوارہ چوک تا پریس کلب)

زیر قیادت محترم ظفر اقبال، محترم ڈاکٹر ضمیر، محترم خواجہ اشرف، محترم کامران

4۔ فیصل آباد (کچہری چوک تاگھنٹہ گھر)

زیر قیادت محترم شیخ زاہد فیاض، محترم رفیق نجم، محترم سید ہدایت رسول شاہ، محترم رانا ثناء اللہ، محترم میاں کاشف

5۔ گجرات (جی ٹی اے چوک، فوارہ چوک سے ہوتے ہوئے چوک نواب صاحب)

زیر قیادت محترم وسیم ہمایوں، محترم شاہد میر، محترم چوہدری اصغر، محترم کوریج احمد وڑائچ، محترم جمشید احمد خان، محترم سبطین علی، محترم حافظ محمد اشرف

6۔ ایبٹ آباد (پریس کلب تا جناح چوک)

زیر قیادت محترم مشتاق حسین شاہ سہروردی، محترم راجہ وقار، محترم خالد درانی، محترم حاجی ارشاد

7۔ سرگودھا (کمپنی باغ تا سول ہسپتال چوک)

زیر قیادت محترم چوہدری اسماعیل سندھ، محترم قاری ریاست علی، محترم سید گلزار حسین شاہ، محترم چوہدری محمد امین، محتم ماجد کمانڈو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top