تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام حلقہ درود شریف کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کی الوداعی تقریب بعنوان حلقہ درود شریف حاجی عبدالمجید ناظم ویلفیئر کی کاوش سے وارڈ نمبر 18میں عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی. تقریب میں تلاوت قرآن پاک و نعت شریف کے بعد کم و بیش ساٹھ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی گئی۔

مرزا محمد فاروق قادری ناظم دعوت نے حلقات درود شریف کی غرض و غایت اور فضیلت بیان کی۔ آخر پرتحریک منہاج القرآن کی مزید ترقی و فروغ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و سلامتی اور تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ ہر جمعتہ المبارک کو ہفت روزہ حلقہ درود شریف بھی منقعد کیے جاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top