منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام طالبات میں یونیفارم اور کتب کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن والٹن روڈ لاہور کے زیراہتمام 24 جنوری 2011ء گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول باب پاکستان والٹن لاہور میں طالبات میں یونیفارم، جرسیوں اور نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے اسکول کے گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ تقریب کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔

سینئرنائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، راجہ محمود عزیز، DSP بابر علی، فاروق انور علوی، محمد عاشق ہمدمی، بابر نسیم، اسحاق نور، پرویز بٹ بھی جبکہ دیگر مہمان گرامی میں شامل تھے۔ منہاج القرآن کے قائدین نے طالبات میں نصابی کتب، یونیفارم اور جرسیاں تقسیم کی گئیں۔ اس کے بعد سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طالبات ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ جنہوں نے مستقبل میں معاشرے کو ایک صالح معاشرہ بنانا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ معاشرے کے مستحق طبقہ کی مالی سطح پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ یونیفارم اور کتب کی تقسیم بھی اس سلسلے کا حصہ ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا یہ فلاحی سلسلہ جاری رہے گا۔

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک عہد ساز شخصیت ہیں جنہوں نے غیر سرکاری سطح پر دنیا میں سب بڑا تعلیمی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ اس وقت 573 اسکول، 41 کالجز اور ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی چل رہی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں عوامی سطح پر فلاح وبہبود کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کا مقصد معاشرے کے مستحق افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تقریب میں ساجد محمود بھٹی، نائب ناظم ویلفیئر لاہور راجہ محمود عزیز، فاروق انور علوی اور DSP ذیشان احمد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top