صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تین روزہ دورہ پر ہانگ کانگ پہنچ گئے

مورخہ: 05 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 05 مارچ 2011ء کو انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل اسلامک سوسائٹی کے چیئرمین سعید الدین، سرپرست ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ نیاز محمد خان، صدر ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد سکندر باچہ، عابد علی بیگ، حاجی محمد نجیب، ارشد نیاز، محمد افضل اعوان، حافظ محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ، حافظ محمد ذوالفقار، حافظ محمد طیب، غلام مصطفی اور تحریکی کارکنان نے بھر پور استقبال کیا۔ جاپان سے علی عمران (صدر ایشین کونسل) اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا کے صدر عبدالمصطفیٰ قادری بھی صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے ہمراہ تھے۔ صدر فیڈرل کونسل ہانگ کانگ میں تین مختلف کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top