مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ واہ کینٹ کے زیراہتمام میلاد جلوس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول میں اندرون ملک سمیت دنیا بھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس منعقد کیے گئے۔ اس حوالے سے ایم ایس ایم واہ کینٹ نے میلاد کا جلوس نکالا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے دیگر فورمز کے علاوہ شہر بھر سے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلاد جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن و مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ واہ کینٹ کے قائدین نے کی۔ شرکاء میں بچوں سمیت ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ جلوس کا آغاز تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے مرکزی دفتر سے ہوا۔

جلوس کے شرکاء نے اسم محمد والے پوسٹر، سبز جھنڈے اور میلاد کے حوالے سے پوسٹرز و بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جلوس کے دوران شرکاء درود پاک کا ورد کرتے رہے۔ اس دوران جلوس کے مختلف راستوں پر اہل علاقہ کی طرف سے جگہ جگہ شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔

تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے قائدین نے مختلف مقامات شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ آخر میں دعائے خیر بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top