منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام قرآن خوانی و محفل نعت کی تقریب

مورخہ: 06 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء بروز اتوار کو کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا کے جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد انور کی خوشدامن کے انتقال پر قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔

قرآن خوانی کے بعد محفل نعت کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں محمد ساجد، محمد افضل، حاجی اکبر علی اور سیف الاسلام نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین نے مل کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ حفیظ اللہ قادری نے ملک محمد انور کی خوشدامن کی مغفرت اور بلندی درجات، امت مسلمہ کی ترقی، خوشحالی اور امن وامان کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اجتماعی دعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top