منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کی طرف سے حاجی جاوید اقبال کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مورخہ: 12 مارچ 2011ء

اٹلی (محمد یعقوب) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال کی والدہ گذشتہ دنوں پاکستان میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے صدر حاجی خالد محمود، ناظم حاجی محمد اشرف، ادارہ کے امام و خطیب علامہ وقاص یونس، ناظم نشرواشاعت محمد یعقوب، صدر منہاج یوتھ لیگ دیزیوچن نصیب، محمد نصیر، حاجی محمد یونس، محمد شبیر، محمد خوشحال اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور وابستگان نے اپنے تعزیتی بیان میں حاجی جاوید اقبال سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور اللہ رب العزت سے ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔

حاجی جاوید اقبال قادری کی والدہ کی وفات پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، مرکزی قائدین سمیت نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے منہاج القرآن کے سکالر علامہ محمد اقبال فانی، نعت خوان سید بہادر شاہ، عظمت علی قادری اور دیگر ساتھیوں نے قل خوانی کی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top