وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کالج آف شریعہ کا دورہ
مورخہ یکم فروری 2011ء بروز منگل ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر محمد محمود احمد ریاض بزم منہاج کی خصوصی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکز اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) کے vist پر تشریف لائے ان کے ہمراہ چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار امجد چوہدری اور مسلم کانفرنس آزادکشمیر کے سینئر رہنما مولانا محمد شفیع جوش بھی موجود تھے ۔ معزز مہمانوں کا نگران بزم منہاج ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، چیف ایڈیٹر ماہنامہ منہاج القرآن ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری، صدر بزم منہاج سید حامد علی بخاری، حافظ خرم سجاد، قاری سید خالد حمید کاظمی اور مدثر حسین عباسی نے بھر پور استقبال کیا۔
مہمان گرامی نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) اور مرکزی سیکرٹریٹ TMQ کا وزٹ کرنے کے بعد مرکزی کانفرنس ہال میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و تحقیقی خدمات اور امت مسلمہ کے لیے لازوال کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شریعہ کالج کی اسلام اور ملک و ملت کے لئے خدمات کو سراہا۔ چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے چنار چوہدری امجد حسین نے بزم منہاج کے سالانہ تعلیمی ٹور کے جملہ اخراجات اپنی طرف سے ادا کرنے کا اعلان کیا جس پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا اور صدر بزم منہاج نے اس حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) بریگیڈئیر ( ر) اقبال احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحریک منہاج القرآن اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمانانِ گرامی نے بزم منہاج کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور ان کے جذبات کو سراہا۔
تبصرہ