تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام 61 واں ماہانہ درس عرفان القرآن مرکز اہلسنت نورالمساجد میں ہوگا۔

مورخہ: 15 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام 61 واں ماہانہ درس عرفان القرآن 9 ربیع الثانی 15 مارچ 2011ء بروز منگل کو بعدنماز عشاء مرکز اہلسنت نورالمساجد میں منعقد ہوگا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ علی اختر اعوان قادری نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ پروگرام ان شاء اللہ نماز عشاء کے فوراً بعد شروع ہو کر 10 بجے مکمل ہو جائے گا اوراس مبارک موقعہ پرحاضرین میں اسلامی تحائف بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ مقامی تنظیم کی طرف سے علم و عرفان کی اس باوقار اور روحانی محفل میں شرکت کیلئے ہر طبقہ زندگی کے لوگوں کو شرکت کی بھر پور دعوت دی جا رہی ہے کہ آئیے اپنے دلوں کو قرآن پاک کے نور سے روشن کریں۔ یہ ماہانہ دروس عرفان القرآن عرصہ دراز سے ملک بھر میں تسلسل سے جا ری ہیں جو مسلمانانِ عالم کو رجو ع الی القرآن، فہم القرآن و حدیث اور اصلاح احوال امت کیلئے قائد تحر یک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تبلیغ و تر بیت کا ذریعہ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top