ایم ایس ایم راولپنڈی کے وفد کی سرپرست تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ملک فخر زمان عادل سے ملاقات

مورخہ: 15 مارچ 2011ء
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے ایک وفد نے سرپرست اعلی تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ملک فخر زمان عادل سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ضلعی کوآرڈینیٹر برائے راولپنڈی علی رضا چوہدری نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ محمد اشتیاق جنرل سیکرٹری، صیاب عباسی میڈیا سیکرٹری، سیماب مصطفوی صدر سویڈیش کالج آف ٹیکنالوجی اور وارث نقوی شامل تھے۔

اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فخر زمان عادل نے کہا کہ اس ملک میں صرف شعور کی کمی ہے اور قائد تحریک کی جدوجہد صرف اس قوم کو خواب غفلت سے جگانے اور انہیں شعور دلانے کے لئے ہے تا کہ اس ملک کو جس عظیم مقصد کے لئے حاصل کیا گیا تھا وہ مقاصد پورے ہوں۔ ایم۔ایس۔ایم کے عہدیدران نے انہیں سٹوڈنٹس سیمینار کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا اورموومنٹ کی سرپرستی کے لئے طلبہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

 

رپورٹ : محمد اشتیاق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top