ڈاکٹر Joel Hayward شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سٹرٹیجک پالیسی ایڈوائزر مقرر

مورخہ: 16 مارچ 2011ء

آکسفورڈ (رپورٹ: آفتاب بیگ) منہاج القرآن انٹرنیشل کے بانی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نے جنگی امور کے ماہر ڈاکٹر جوئیل ہیورڈ کو اپنا سٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا ہے گذشتہ روز چار گھنٹے طویل ملاقات میں ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی اور ڈاکٹر جوئیل ہیورڈ کے درمیان برطانیہ میں مسلم کمیونٹی سے متعلق مسائل، انسانی بنیادی حقوق اور برطانوی معاشرے میں مسلمانوں کے دیگرطبقات سے قربت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر منہاج القرآن کے کوآرڈینیٹر داؤد حسین مشہدی، منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن کے سیکرٹری جنرل اشتیاق احمد قادری اور ترجمان شاہد المرسلین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ہیورڈ یہ ذمہ داریاں مسلم کمیونٹی کو قومی دہارے میں شامل کرنے کے لیے رضا کارانہ طور پر سرانجام دیں گے ڈاکٹر ہیورڈ جو رائل ائیر فورس کالج کے ڈین، رائل ائیرفورس سنٹر کے پاور سٹڈیز کے کوآرڈینیٹر، کنگز کالج لندن کے سربراہ کے علاوہ انڈونیشین ڈیفینس یونیورسٹی کے پروفیسر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں، نے اپنے تقرر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی علمی شخصیت اور منہاج القرآن جیسی اعلی اقدار کی اسلامی تنظیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے برطانوی مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز کے درمیان فاصلوں کو کم اور محبتوں کو پروان چڑھانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے ذریعے عالمی پالیسی ساز اداروں کو بھی امت مسلمہ کے بارے میں پالیسیاں بہتر بنانے کی تگ و دو بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top