تحریک منہاج القرآن ڈھوں کے زیرانتظام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی (ص) کانفرنس

مورخہ: 21 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن ڈھوں (حلقہ PP-4 ) کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ہوئی۔ اس پروگرام کو ڈھوں کی جامع مسجد منعقد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ پڑھی گئی۔ پروگرام میں ننھے نعت خواں بلال احمد قادری نے خصوصی نعت بھی پیش کی۔ انہوں نے اپنی محسور کن آواز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ "میلاد مصطفی کانفرنس" کی صدارت صاحبزادہ پیر سید انوار الحق شاہ نے کی جبکہ افتخار احمد مغل (TMQہالینڈ) اور چوہدری جاوید اقبال (سینئر نائب صدر TMQ حلقہ پی پی 4) مہمان خصوصی تھے۔

چوہدری محمد اسحاق (صدر TMQ حلقہ پی پی 4) محمود الحق قریشی، چوہدری طاہر خان، چوہدری اسرار احمد، حاجی لیاقت حسین، تحریک منہاج القرآن ڈھوں کے قائدین، حلقہ پی پی 4 کی تنظیمات، عہدہداران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ عوام الناس کی بہت بڑی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں مرکزی ناظم تحریک منہاج القرآن علامہ محمد افضال قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان علم و عمل کا نام نہیں اور نہ ہی ایمان علم غیب ہے۔ بلکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ٹوٹ ٹوٹ کر محبت کرنا اصل ایمان ہے۔ اپنی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا نام ایمان ہے۔ انہوں نے کہ محبت مصطفیٰ کے جذبے اور ایمان کے بغیر عمل قبول نہیں ہوتا۔ ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا جو مجھے دیکھ کر ایمان لایا اسے ایک بار مبارک اور جو مجھے بن دیکھے ایمان لایا اسے سات بار مبارک ہو۔

علامہ افضال قادری نے کہا کہ آج تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق و محبت کے چراغ جلاکر محبت مصطفیٰ کے ساتھ ایمان کی پختگی کا درس دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھ ہزار سے زائد ریکارڈ شدہ لیکچرز حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق و محبت کا درس دے رہے ہیں۔

میلاد کے اس پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی جن کے لیے علیحدہ باپردہ انتظام کیا گیا، جہاں پروجیکٹر پر تمام پروگرام براہ راست دکھایا گیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں چوہدری طاہر خان، چوہدری محمد اعظم، چوہدری وقار احمد، چوہدری تنویر احمد، کامران، محمد یعقوب اور اہلیان ڈھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد شرکاء میں ضیافت میلاد بھی تقسیم کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top