پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ویب سائٹ کا افتتاح

مورخہ: 25 مارچ 2011ء

مؤرخہ 25 مارچ 2011ء کو CWC کے اجلاس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ویب سائٹ [http://pat.com.pk] کا افتتاح صدر پاکستان عوامی تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کیا۔ جبکہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین لہراب آصف خان ایڈووکیٹ اور تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

افتتاح کے بعد تمام حاضرین نے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کو مبارک باد دی اور تمام احباب کو مٹھائی پیش کی گئی۔ جبکہ عبدالستار منہاجین ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو نے حاضرین کو ویب سائٹ کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس ویب سائٹ پر پاکستان عوامی تحریک کا مکمل تعارف، منشور، آرٹیکلز، پرنٹ اور میڈیا کوریج، پاکستان عوامی تحریک سے متعلق مختلف چینلز پر ہونے والے پروگرامز، پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے سابقہ پروگرامز کی نیوز اور سیاسیات سے متعلق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کو پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی اس ویب سائٹ پر تحریک منہاج القرآن کی مختلف ویب سائٹس کے لنک بھی دئیے گئے ہیں۔

Preview

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top