منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کا دورہ آریزو، اٹلی

مورخہ: 19 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اپنے یورپ قیام کے دوران 19 مارچ 2011ء کو اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو (اٹلی) کا دورہ کیا۔ سہیل احمد رضا ان دنوں انٹرفیتھ ریلیشنز کے خصوصی کورس کے لئے اٹلی میں عارضی مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہفتہ وار محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو کے تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو اپنے دورہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی فکر و عمل کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کا عالمگیر درس دیا ہے۔ جو دنیا میں قیام امن کی ضمانت بن چکا ہے۔ آج ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔ کیونکہ عالمی قیام امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کی جتنی آج ضرورت ہے، اس سے پہلے نہ تھی۔ حکومت پاکستان نے ویٹی کن سٹی روم میں ہونے والی عظیم الشان بین المذاہب ورکشاپ میں منہاج القرآن کو بھر پور نمائندگی دی ہے۔ بین المذاہب عالمی ورکشاپ میں پاکستان بھر سے صرف منہاج القرآن کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی قیام امن کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

محفل کے اختتام پر سہیل احمد رضا نے تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top