منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے وفد کا لیمبتھ پیلس کا خیر سگالی دورہ
بین المذاہب برداشت اور مذاکرات امن پسند معاشرے کی بنیاد ہے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی سوچ کی ترویج کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل کے صدر ابو آدم الشیرازی نے منہاج القرآن کے وفد کے ہمراہ ارچ بشپ آف کینٹبری ڈاکٹر رودان ولیم سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں علامہ محمد صادق قریشی الازہری، اشتیاق احمد قادری، شاہد مرسلین سمیت منہاج سسٹرز لیگ اور یوتھ لیگ کے کارکن بھی شامل تھے۔
مورخہ 17 مارچ 2011ء کو وفد کو لیمبتھ پیلس اور ویسٹ منسٹر ایبی کے مختلف حصوں کی سیر کروائی گئی اور اہم تاریخی عمارتوں اور ان سے متعلقہ واقعات سے آگاہی دی گئی۔ ریورینڈ یوب خان، پشاور کے سابق بشپ مانور ملشاہ کی میزبانی میں وفد کو ریورینڈ جین ہچڑ نے خوش آمدید کہا۔ وفد نے پاکستان کے اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی کی یاد میں منعقدہ سینٹ لارجیٹ سروس میں بھی شرکت کی جہاں ممبر پارلیمنٹ علیسٹر برٹ، فارن اینڈ کامنز ویلتھ کے انڈر سیکرٹری، کنان آف ویسٹ منسٹر، آرچ بشپ آف کینٹبری، ڈاکٹر راون ولیم، ریورینڈ دکلان لانگ اور پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن بھی موجود تھے۔
منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن کے لندن کے صدر ابو آدم الشیرازی اور اشتیاق احمد قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے حوالہ سے لکھی گئی کتب آرچ بشپ آف کینٹبری ڈاکٹررودان ولیم کو پیش کیں۔
رپورٹ: آفتاب بیگ
تبصرہ