منہاج سپورٹس سوسائٹی کالج آف شریعہ کے زیراہتمام سالانہ عالمی سفیرِ امن سپورٹس فیسٹیول
مورخہ 23 مارچ 2011ء بروز بدھ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی نمائندہ منہاج سپورٹس سوسائٹی سیشن 11-2010ء کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے "سالانہ عالمی سفیرِ امن سپورٹس فیسٹیول" کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت قاری سید خالد حمید کاظمی نے حاصل کی جبکہ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ بے کس پناہ میں سید بہادر علی شاہ اور حافظ محمد عثمان نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید تحسین احمد شاہ اور محمد کامران صدیق نے سر انجام دیئے۔ فوجی بینڈ کے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام کھلاڑی، طلبہ اور معزز مہمانان گرامی نے کھڑے ہو کر تعظیم و تادیب کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد صدر منہاج سپورٹس سوسائٹی شبیر احمد ہزاروی نے تمام شرکاءِ تقریب اور معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے مکمل شیڈول سے حاضرین کو آگاہ کیا۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا جبکہ دیگر معزز مہمانان گرامی میں بریگیڈئر (ر) اقبال احمد پرنسپل COSIS، میجر (ر) سید علی حسین رضوی وائس پرنسپل ایڈمن، ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری وائس پرنسپل اکیڈمک، سید الطاف حسین گیلانی چیف سکیورٹی آفیسر TMQ، ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری، پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، محمد عباس نقشبندی، راجہ محمد جمیل اجمل ناظم امور خارجہ، یاسر خان، جواد حامد ناظم اجتماعات، ریاض حسین چوہدری، صدر بزم منہاج سید حامد علی بخاری، کالج آف شریعہ کے جملہ اساتذہ کرام اور مرکزی سٹاف ممبران شامل تھے۔
سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹ بال، والی بال اور رسہ کشی کے مقابلہ جات شامل تھے۔ ان گیمز میں آفیشلز کے طور پر قاری حسنین فرید، حافظ خرم سجاد، بلال حسن، محمد بلال، عمران خان، حمیدخان، قاضی مرتضی، شمس الضحیٰ اور شاہد عارف نے اپنے فرائض سر انجام دیے۔ طلبہ نے تمام کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ COSIS کے طلبہ کے علاوہ اساتذہ اور مرکزی سٹاف کے درمیان مختلف مقابلے منعقد ہوئے جن میں دونوں ٹیموں نے خوب زور آزمائی کی اور برابر برابر پوائنٹس حاصل کیے۔
بیڈ منٹن کے ڈبل مقابلوں میں دو ٹیمیں شامل تھیں جس کی پہلی ٹیم میں بریگیڈئر اقبال احمد پرنسپل COSIS اور وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری شامل تھے جبکہ دوسری ٹیم میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور میجر سید علی حسین رضوی شامل تھے۔ دونوں ٹیموں میں زبردست مقابلہ ہوا بالآخر پہلی ٹیم نے میدان مار لیا۔ سٹاف COSIS اور مرکزی سٹاف کے درمیان دوڑ، رسہ کشی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہوئے۔ مقابلہ جات میں دونوں ٹیموں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سپورٹس فیسٹیول میں قومی ہاکی ٹیم کے سابقہ اولمپین اور موجودہ منیجر خواجہ جنید منہاج سپورٹس سوسائٹی کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری منیر حسین، صدر منہاج سپورٹس سوسائٹی شبیر احمد، سیکورٹی انچارج یاسر خان، محمد سلیم پاکستانی ، حافظ خرم سجاد سیکرٹری میڈیا بزم منہاج اور قیصر مسعود عباسی نے معزز مہمان کا پُر جوش استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ تمام مہمانانِ گرامی نے خود کھیلوں میں حصہ لے کرطلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پروگرام کی رونق کو دو بالا کیا۔
آخر میں معزز مہمان قومی ہاکی ٹیم کے سابقہ اولمپین خواجہ جنید عالم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے سپورٹس میں جذبے کو سراہا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر اسلام کے حوالے سے خدمات اور آپ کی شبانہ روز کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن میرا گھر ہے اور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اپنا قائد اور رہنما مانتا ہوں، آپ عالم اسلام کی بے مثال قیادت ہیں، آپ نے قرآن و حدیث اور عصری تعلیم کا جوحسین امتزا ج اور خوبصورت معیار شریعہ کالج کی صورت قائم کیا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
مہمانان گرامی کے اظہار خیالات کی بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری منیر حسین نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منہاج سپورٹس سوسائٹی کی طرف سے معزز مہمانانِ گرامی کو Gift پیش کیئے۔ آخر میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے دعا کی۔ اس کے ساتھ ہی یہ تاریخی سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر ہوا۔
رپورٹ :حافظ خرم سجاد (سیکرٹری میڈیا بزم منہاج )
تبصرہ